ویب ڈیسک:گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف کھانے تیار کئے جاتے ہیں جو لذیز اور مزدار ہوتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کچھ کھانے آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تندرستی ہزار نعمت ہے . اگر آپ تندرست ہیں تو دنیا کی ہر چیز خوبصورت ہے ہر نعمت لازوال ہے . ہم میں سے ہر شخص اچھی زندگی اور اچھے مستقبل کا خواہاں ہے اور اسکے لیے محنت اور جدوجہد کرتا ہے لیکن کامیابی کی اس دوڑ میں ہم اکثر صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں . کام کے ساتھ صحت کا خیال بھی بے حد ضروری ہے اور اچھی صحت کے لیے اچھی خوراک اہم ہے ، مگر ہم اس بات کو نظرانداز کردیتے ہیں جس سے مختلف بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہیں۔
تیز نمکین کھانے آپ کے خون کا پریشر بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ سر اٹھاتا ہے، نمکین کھانوں میں چپس بھی شامل ہیں جسے ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔
چیز ، پنیر
چیز چونکہ دودھ سے تیار کی جاتی ہے لیکن اس بات کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ یہ ہی چیز کیلوریز اور نمک سے بھرپور ہوتی ہے جو صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہے۔
ڈبل روٹی
ڈبل روٹی میدے، چینی، نمک اور خمیر سمیت گھی سے تیار کی جاتی ہے جو جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتی ہے،میدے کی وجہ سے ڈبل روٹی میں فائبر کی مقدار نہیں ہوتی جس کے سبب قبض اور پیٹ کے دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ ڈبل روٹی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔
کولڈ ڈرنکس کو ماہرین طب اس کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ اس میں چینی وافر مقدار میں ہوتی ہے جو انسولین کا نظام خراب کرنے کے ساتھ ساتھ گردوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔
سیریل
سیریل کو لوگ صحت مند کھانا سمجھتے ہیں اور ڈائیٹنگ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ یہ سیریل مصنوعی چینی، نمک اور غیر سیر شدہ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں۔