محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا
لاہور ( پبلک نیوز) سازگار موسمی حالات کے باعث ملک میں ڈینگی کی وبا پھیلنے کا خطرہ۔ محکمہ موسمیات نے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا۔ ماضی کے اعدادوشمار،موجودہ اور مستقبل کی صورتحال کے اشاریے ڈینگی کے پھیلائو کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اکتوبر کے دوران ڈینگی کے پھیلائو کا خطرہ عروج پر ہوگا۔ 8 بڑے شہروں میں خاص طور پر ڈینگی کے پھیلاؤ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی کی وبا کا خطرہ ہے۔ حیدرآباد، فیصل آباد اور ملتان میں بھی 10 اکتوبر سے 20 نومبر تک ڈینگی کا خطرہ رہے گا۔ مون سون کے بعد 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک کے موسمی حالات ڈینگی کے لئے سازگار ہیں۔ 26 سے 29 سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 فیصد نمی ڈینگی مچھر کی نشوونما کے لئے سازگار ہے۔ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔