ویب ڈیسک: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ میں 842 جبکہ رواں سال اب تک 5137 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 88، لاہور اور اٹک سے 3-3 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ چکوال اور ساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی کی مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 282 افراد زیر علاج ہیں۔ پوٹھوہار ٹاؤن سے 41 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کے بیان کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ رواں برس 5047 مقدمات کا اندراج جبکہ 1790 مقامات کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3212 چالان ٹکٹ جاری اور 2 کروڑ 10 لاکھ 22 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔