پنجاب میں سموگ کی ابتر صورتحال ، یونیسف نے بچوں پر مضر اثرات بارے خبردار کردیا

پنجاب میں سموگ کی ابتر صورتحال ، یونیسف نے بچوں پر مضر اثرات بارے خبردار کردیا

(ویب ڈیسک )   پنجاب میں سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے یونیسف نے سموگ کے بچوں پر مضراثرات بارے خبردار کر دیا۔

یونیسف  کا کہنا ہے کہ   پنجا ب میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 10 لاکھ زہریلے ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں ، فضائی آلودگی نے لاہور اور ملتان میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

  یونیسف کے مطابق   پنجاب میں سموگ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 100 گنا زیادہ ہے ، پنجاب میں سموگ کے مضر اثرات سے  سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ،  پاکستان میں بچوں کی اموات میں سے 12 فیصد اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں،   پنجاب میں تاریخی فضائی آلودگی کے اثرات جانچنے میں وقت درکار ہو گا ،   پنجاب میں بچوں اور حاملہ خواتین پر اس کے مضراثرات مرتب ہوں گے ۔

یونیسف کے  کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پھپھڑوں نازک اور قوت مدافعت کم ہوتی ہے ،   بچوں کو اس فضائی آلودگی میں دو گنا محنت کر کے سانس لینا پڑتا ہے ، اس عمل میں وہ زیادہ آلودہ فضا لیتے ہیں جو کہ ان کو نظام تنفس کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔