زہریلی اسموگ سے بچاؤ کیسے ممکن؟ آپ بھی جان لیں

زہریلی اسموگ سے بچاؤ کیسے ممکن؟ آپ بھی جان لیں
کیپشن: زہریلی اسموگ سے بچاؤ کیسے ممکن؟ آپ بھی جان لیں

ویب ڈیسک: اس فضائی آلودگی سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر ضروری ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ احتیاطی تدابیر کیا ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

ماسک پہنیے

باہر ماسک پہننا، جتنا ممکن ہو گھر کے اندر رہنا، اور زیادہ تعداد میں فضائی آلودگی والی جگہوں سے پرہیز کرنا شامل ہے۔ سانس اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے آؤٹ ڈور ورکرز کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔

گھر کے اندر یا بند جگہوں پر رہیں 

ان ڈور ائیر فلٹرز

انڈور ایئر فلٹرز کی تنصیب بیرونی سے اندرونی ہوا کو صاف کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ خاص طور پر بچوں، بوڑھے بالغوں، یا مدافعتی کمزور مریضوں کے ساتھ جگہوں پر تجویز کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کی کوئی پہلے سے موجود طبی حالت ہے تو باہر جانے سے پہلے احتیاط کریں۔ صنعتی علاقوں یا زیادہ ٹریفک والی جگہوں کے قریب رہنے سے گریز کرنا بہتر ہے۔

ایئر پیوریفائر مشین 

ایئرپیوریفائر مشین ہے کیا؟

ایئر پیوریفائر بجلی سے چلنے والی ہوا صاف کرنے کی مشین ہے جو مختلف کمپنیاں مختلف ماڈلز میں فروخت کررہی ہیں۔ یہ بنیادی طور پر دوحصوں پر مشتمل مشین ہے ایک فلٹر اور ایک پنکھا۔  مشین پنکھے کے ذریعے کھینچتی ہے  جو ایک HEPA فلٹر کے ذریعے صاف ہوکر دوبارہ کمرے کی ہوا میں شامل ہوتی ہے۔

کچھ کمپنیاں مزید فلٹرز جیسا کہ چارکول فلٹرز ، گولڈ فلٹرز اور دیگر فلٹرز نصب کرنے کا دعوی کرتی ہیں ۔ جبکہ کئی کمپنیاں مشین میں الٹراوائلٹ ریز کے ذریعے وائرس ختم کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ انٹر نیٹ کنیکٹوٹی جیسی سہولت اور سمارٹ فون ایپ بھی دستیاب ہیں ۔

کیا ائیرپیوریفائر ضروری ہے؟

فصلوں کے مڈھ کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی ، گاڑیوں سے نکلنے والی میتھین، کاربن ڈائی آکسائڈ اور فوسل ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والی زہریلی گیسوں نے لاہوریوں کا سانس لینا مشکل بنادیا۔ شہریوں میں دمے اور سانس کے مریض بھی ہیں اور معصوم بچے بھی جن کے نرم ونازک پھیپڑے اس زہریلی ہوا سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

ان حالات میں اگر بھاری میڈیکل بلز اور مستقل بیماری سے بچنا ہے تو لگتا ہے کہ مشین ضروری ہے۔

سی اے ڈی آر

کلین ائیر ڈیلوری ریٹ ایک پیمانہ ہے جس کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کے  کس کمرے  کی ہوا کس درجے تک آلودہ ہے اور آپ کو کس طاقت کے ائیرپیوریفائر   کی ضرورت ہے ۔ کئی کمپنیا ں ''پولر '' ٹیسٹ بھی کرتی ہیں۔

ائیرپیوریفائر مشین کی قیمت

ائیرپیوریفائر مختلف کمپنیاں مختلف ماڈلز میں تیار کررہی ہیں اور ان کی قیمتیں 30 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہیں۔آپ نے اگر ائیر پیوریفائر ضروری خریدنا ہے تو پہلے جانچیں کہ آپ کی ضرورت کیا ہے اور آپ کو کس ماڈل کے کس بجٹ تک کی مشین درکار ہے۔