آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی کرکٹرز کا کونسا نمبر؟

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی کرکٹرز کا کونسا نمبر؟
ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نئی رینکنگ میں بھی بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔