بابائے حریت سید علی گیلانی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

بابائے حریت سید علی گیلانی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
ویب ڈیسک: حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے. مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعہ اظہار تعزیت کیا. انھوں نے لکھا کہ گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا۔ ہوسکتا ہے کہ ہم زیادہ تر چیزوں پر متفق نہ ہوں لیکن میں ان کی ثابت قدمی اور ان کے عقائد پر قائم رہنے کے لیے ان کا احترام کرتی ہوں۔ اللہ تعالٰیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اطلاع دی گئی کہ انتہائی افسوسناک خبر محترم سید علی شاہ گیلانی صاحب وفات پا گئے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کا انتقال 92 سال کی عمر میں سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ ان کی وفات کی تصدیق خاندان کے ایک فرد کی جانب سے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخری دنوں میں بھی ان کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اہل خانہ کی جانب سے تردید کر دی گئی تھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔