'عمران خان کو چاہیئے کہ سیاست چمکانے کی بجائے متاثرین کی مدد کریں'

'عمران خان کو چاہیئے کہ سیاست چمکانے کی بجائے متاثرین کی مدد کریں'
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے ، عمران خان کو چاہیئے کہ سیاست چمکانے کی بجائے متاثرین کی مدد کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے 4 سال تک ملکی معیشت کو تباہ کیا ۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے ، عمران خان کو چاہیئے کہ سیاست چمکانے کی بجائے متاثرین کی مدد کریں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کو عمران خان ڈاکو کہتے تھے وہ کل بھی پاکستان کی خدمت کر رہے تھے آج بھی کر رہے ہیں ، اگر چار سال تک عمران خان کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے تو اب بس کر دیں ۔انہوں نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کو خطوط لکھوانا کیا ملک دشمنی نہیں ہے؟۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عمران خان نے آج پہلی مرتبہ سچ بولا کہ وہ خطرناک ہیں، ہم بھی یہی کہتے رہے ہیں کہ عمران خان ملک کیلئے خطرناک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے کرتوتوں نے اسے دیوار کے ساتھ لگایا ہے، بیوروکریسی کو ڈرانا ، دھمکانہ اور گالیاں دینا عمران خان کا شیوہ ہے، یہ سیاست کا نہیں لوگوں کی مدد کا وقت ہے ، وقت آنے پر سیاست بھی کرلیں گے، آج عوام کو ہماری خدمت کی ضرورت ہے،سیاست کیلئے بہت وقت پڑا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔