ویب ڈیسک: پولینڈ کے اخبار گزیزٹا وائبرکزا اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹر ٹی وی این 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین کی بدولت 2022 کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کورونا وائرس کے بارے میں کہا "یہ ایک حیرت انگیز المیہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ویکسین تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔ گیٹس نے کہا کہ 2022 کے آخر تک ہمیں مکمل طور پر معمول پر آنا چاہئے۔
یاد رہے کہ بل گیٹس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، انہوں نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، انہوں نے میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے COVID-19 وباء پر قابو پانے کے لیے 1.75 بلین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونی والی افواہوں میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پر کورونا وائرس کے پھیلنے سے لیکر ابتک کئی مختلف قسم الزمات عائد کیے گئے ہیں جس میں سے ایک عجیب و غریب الزام یہ بھی ہے کہ وہ لوگوں کو مائیکرو چیپس لگا سکتے ہے تاکہ ان پر قابو پاسکیں۔