پبلک نیوز: روشنیوں کے شہر کراچی میں 190 تولہ سونے کی چوری کے نام پر اندھیر مچانے والوں کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں میاں بیوی نے سونا ہڑپ کرنے کے لیے یہ سب ڈرامہ کیا۔
پولیس کے مطابق خیابان حافظ کے رہنے والے اصغر کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرایا گیا کہ گھر پہ شادی کی وجہ سے بینک لاکر سے 190 تولے سونا نکالا۔ گھر پہنچنے پر دو ملزمان نے زیورات اور نقدی چھین لی۔ ڈکیتی کی فوٹیج بھی پولیس فراہم کی گئی۔
ڈراپ سین اس وقت ہوا جب واردات کے وقت کی جیو فینسنگ کی گئی۔ اس دوران موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ نے سارا پول کھول دیا۔ تفتیشی افسر کو بھی اس وقت شک گزرا جب بنا کسی اسلحہ کے تھیلا چھینا گیا۔
موبائل ریکارڈ سے سامنے آیا کہ اصغر نے واردات کے وقت 38 دفعہ جعلی ڈکیت سے رابطہ کیا۔ ملزمان کے اعتراف کے بعد اصغر کو گرفتار کرتے ہوئے اس پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔