علیم خان اور ترین گروپ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

علیم خان اور ترین گروپ نے اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) عثمان بزدار کے استعفے کے بعد صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کے گروپس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپس نے شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم یہ خبریں بھی ہیں کہ ترین گروپ اجلاس میں شریک ہونے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔ ترین گروپ کے چھ اراکین پرویز الٰہی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ تاہم ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کے اعلان کے بعد ترین اور علیم خان گروپس نے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا۔ خیال رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کے لئے تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ چھینہ گروپ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ چھینہ گروپ نے چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔