کورونا ایس او پیز: ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیار مل گیا

کورونا ایس او پیز: ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیار مل گیا
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا معاملہ، سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں، صنعتوں، دفاتر میں کارروائی پولیس انسپکٹر کر سکے گا۔ اس سے قبل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا۔ پولیس انسپکٹر، ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔ ترمیمی نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ پولیس انسپیکٹر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجراء اور ہدایات کر سکیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔