(ویب ڈیسک) آج رات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے۔
بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کا معاملہ ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم پمپس بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ آج رات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے۔
پٹرولیم ڈیلرز کل صبح 6 بجے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کردیں گے،ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے ۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک دن سے زائد ہڑتال کا بھی عندیہ دے دیا۔اس حوالے پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کتنے دن رہے گی لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا، پٹرول پمپس پر صرف آج تک کا سٹاک موجود ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلز سے حکومت نے مذاکرات میں مسئلے کے حل کی کوشش کی،وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا نے بھی مذاکرات کیے،پٹرولیم ڈیلرز نے ہر صورت ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مذاکرات میں ناکامی پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا۔