سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا
کراچی : سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ڈیپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے، ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے، بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع دیں گے۔ اس حوالے سے سعودی ڈویلمپنٹ فنڈ نے کہا ہے کہ فنڈکی مدت میں توسیع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرکی گئی جو پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔