PTIاحتجاج میں ہلاکتیں: گمراہ کن رپورٹنگ پر پاکستان نےBBCکیخلاف شکایت درج کرادی

 PTIاحتجاج میں ہلاکتیں: گمراہ کن رپورٹنگ پر پاکستان نےBBCکیخلاف شکایت درج کرادی
کیپشن:  PTIاحتجاج میں ہلاکتیں: گمراہ کن رپورٹنگ پر پاکستان نےBBCکیخلاف شکایت درج کرادی

ویب ڈیسک: ہلاکتوں کےحوالے سےغلط رپورٹنگ پر حکومت پاکستان نے برطانوی جریدے سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پرحکومت پاکستان نے بی بی سی کےخلاف شکایت درج کرادی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بی بی سی کی مینجمنٹ کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بی بی سی نے27 نومبرکوہلاکتوں کے حوالےسے غلط معلومات نشر کیں۔

دنیا بھر میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے میں میڈیا کاکلیدی کردارہے۔ میڈیارپورٹنگ میں صحافتی اقدار کاخیال رکھناانتہائی اہم ہے۔ 27نومبر کو بی بی سی نے پی ٹی آئی کی درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی۔ حساس موضوع پر بی بی سی نے تینوں رپورٹس میں غلط اورگمراہ کن اعدادو شمارنشرکیے۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت کسی بھی معاشرے میں شفافیت کے لیے ناگزیر ہے۔ غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر بی بی سی اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔

Watch Live Public News