الیکشن کمیشن کااسلام آبادمیں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے پرغور

الیکشن کمیشن کااسلام آبادمیں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے پرغور
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کروانے پرغور،حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی مشاورت سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کیلئے تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئےبیلٹ پیپرز ریٹرنگ افسران کے دفاتر پہنچا دئیے گئے ہیں ،8 جنوری کو محکمہ تعلیم کے پولنگ اسٹاف کی تعطیلات ختم ہوں گی، جس کے بعد بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ہوگا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا ، فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کرائے جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی ، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے پڑھ کر سنایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔