پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس
کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔ پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹٰی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ آج پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ہم جنسی پرستی کو فروغ دینے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔