سند ھ حکومت کی سنیما اور شادی ہال کھولنے کی اجازت

سند ھ حکومت کی سنیما اور شادی ہال کھولنے کی اجازت
کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کر دی۔ صوبائی حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال کھولنے کی اجازت بھی دے دی۔ سینما اور تھیٹر بھی کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور شادی ہال میں تقریب میں 400 افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ ان ڈور شادی کی تقریب میں 200 افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ جن افراد کو ویکسین لگ چکی ہے وہی شرکت کرسکتے ہیں۔ شادی ہال کا عملہ کی ویکسی نیشن بھی لازمی ہے۔ شادی ہال کا عملہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کرے گا۔ ریسٹورنٹ ان ڈور اور آؤٹ کھولنے کی اجازت ہے۔ رات بارہ بجے تک ریسٹورنٹ کھولے جا سکتے ہیں۔ بیکریاں بھی رات بارہ بجے تک کھلی رکھی جا سکتی ہیں۔ کلچر، میوزیکل کنسرٹ پر پابندی ہے۔ واٹر پارک ، کبڈی وغیرہ پر بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ نمائشوں پر بھی پابندی برقرار ہے۔ سینما اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھولے جا سکتے ہیں۔ ویکسین کا سرٹیفیکیٹ رکھنے والے شرکت کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔