مدینہ منورہ: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، عالمی برادری مذہبی عقائد اور اقدار کی جانب رواداری کے لئے کام کرے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سویڈن واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خصوصی خط لکھوں گا، آزادی اظہار رائے کی آڑ لیکر جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں۔