ابوظہبی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ابھی تک غیر یقینی صورتحال میں ہے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے بھارتی پراڈکشن سٹاف کی اجازت پر ڈیڈ لاک برقرار تاحال برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق یواے ای کے سرکاری دفاتر بند ہوگئے، پی سی ایل انتظامیہ بدستور ناکامی سے دوچار ہے۔ ابوظہبی حکومت کی جانب سے بھارتیوں پر 10 دن کے قرنطینہ میں نرمی دینے سے انکار برقرار ہے۔ پی سی بی افسران سفارتی تعلقات کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان بھی تاحال بے خبر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی طرف سے انتظار کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔