بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91پیسے فی یونٹ کا بڑا اضافہ

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91پیسے فی یونٹ کا بڑا اضافہ
اسلام آباد: بجلی کا اوسط ٹیرف 16 روپے 91 پیسے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گیا۔ مہنگائی کی ستائی عوام کو 440 ہائی وولٹیج کاجھٹکا، بجلی کے اوسط ٹیرف میں 7 روپے 91پیسے کا بڑا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 16 روپے 91 پیسے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کا کہنا ہے کہ ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ بجلی کمپنیوں نے ملٹی ائیر ٹیرف کی مد میں اضافہ مانگا تھا، ٹیرف برھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ایندھن میں اضافہ ہے۔ نیپرا نے فیصلے کو حتمی نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔