اسلام آباد: وفاق کے نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی ادارے10جون سے 31جولائی تک بند رہیں گے، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی ( پیرا) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی ( پیرا) کی جانب سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو اگلا سیشن 31 مارچ2023تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ قبل ازیں پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں اسکول یکم جون تا 31 جولائی تک بند رہیں گے۔