آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے ، عائشہ غوث پاشا

آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے ، عائشہ غوث پاشا
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشاکا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے۔ ایک بیان میں عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کےلیے پرُ امید ہیں۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آنے کاامکان ہے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔