(ویب ڈیسک ) مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے معروف بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز(TSeries) کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل بن گیا۔
مسٹر بیسٹ (جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے) نے اس خبر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"6 سال بعد ہم نے آخرکار پیوڈی پائی کا بدلہ لے لیا ہے۔ "تصویر میں، اس کے میوزک کمپنی کے مقابلے میں 266 ملین سے کچھ زیادہ فالوورز ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر بیسٹ نے 2023 کے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیو ڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والے چینل ٹی سیریز کا مقابلہ کریں گے اور اب ایک سال سے کچھ زائد عرصے میں مسٹر بیسٹ یویٹوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے۔
اس وقت تک مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 276 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ ایکس پر اس کے 29.7 ملین فالوورز اور انسٹاگرام پر 56.4 ملین ہیں۔
مسٹر بیسٹ ایک امریکی یوٹیوبر ہیں جو اپنی تیز رفتار اور اعلیٰ پروڈکشن ویڈیوز کے لیے مشہور ہے، جس میں وسیع چیلنجز اور بڑے بڑے تحفے دیے جاتے ہیں ۔
مسٹر بیسٹ (ڈونلڈسن ) گرین ویل، نارتھ کیرولائنا (یو ایس) میں پلا بڑھا اور 2012 میں 13 سال کی عمر میں یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں۔ 26 سالہ نوجوان 2017 میں اس وقت وائرل ہوا جب اس کی ' کاؤنٹنگ ٹو 100,000 ' ویڈیو کو صرف چند دنوں میں دسیوں ہزار بار دیکھا گیا۔