نازیبا ویڈیو پر معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کاردعمل سامنے آ گیا

نازیبا ویڈیو پر معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کاردعمل سامنے آ گیا
کیپشن: نازیبا ویڈیو پر معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کاردعمل سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نےسوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز کی تردید کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کا کہناتھا کہ لیک ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہیں۔ویڈیو جاری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ وہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

 معروف ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ ویڈیو کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈیپریشن میں ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے،میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ لوگ جس طرح مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں اسی طرح مجھے اب بھی سپورٹ کریں۔

معروف ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ یہ وہی بندہ کر سکتا ہے جس کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں یا تو اس کو عزت کا خیال نہیں ہے۔

Watch Live Public News