اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالت نے خفیہ رائے شماری کو برقرار رکھا، کل سینٹ الیکشن کے بعد ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ووٹ چوری میں ملوث ہو تو انصاف کی کیا توقع کریں، امید ہے پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہر شخص کو اپنے ضمیر کے حساب سے سیاست کو نیا رخ دینا ہوگا۔ کل کے الیکشن کے بعد ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔ کل پاکستان کی سیاست میں ضمیر کے حساب کا دن ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ حکومت ووٹ چوری میں ملوث ہو تو انصاف کی توقع کیا کریں گے۔ پارلیمان سے ہی سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کیا جاسکتا ہے۔