لاہور (پبلک نیوز) پی سی بی نے اعلان کیا ہے پی ایس ایل 6کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہو گا اور آئندہ تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد کل سے 244پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے مزید 3افراد کو کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آگئے ہیں۔عالمی وبا کا شکار ہونے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ان تمام کےدوبارہ ٹیسٹ جمعرات کو کروائے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ا س وقت ببل کے اندر تقریباً 300لوگ ہیں۔کھلاڑیوں اور سٹاف کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔براڈ کاسٹنگ کے 112لوگوں کے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں آج ایک ورچوئل میٹنگ کی جائیگی جس میں پی سی ایل فرنچائزوں کے مالکان کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو آئسولیشن میں نہیں بھیجا جا رہا بلکہ انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کا کہا جا رہا ہے۔ببل کے اندر آنے سے پہلے تین دن تک آئسولیشن میں رہنا لازمی ہے۔