پی ڈی ایم کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے، عمران خان

پی ڈی ایم کی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے، عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے پر کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ میں کی گئی حکومت میں روپے کا قتل عام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور آج ایک ہی دن میں 18 روپے بڑھ جانے پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان جاری کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت میں پاکستانی روپے کا قتل عام جاری ہے ۔ ان 11 مہینوں میں روپے کی قدر میں 62 فیصد تک کمی ہو چکی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 110 روپے تک گرا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ روپے کی بے قدری کے باعث قرضہ 14.3 کھرب تک بڑھ گیا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی 75 سالہ بلند ترین شرح 31.5 فیصد پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ’ قمر جاوید باجوہ نے مجروموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا ہے اور اب پاکستان کےعوام حکومت تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ‘۔ خیال رہے رہے کہ ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج 2 مارچ کو ڈالر نے یکدم سے جمپ لگائی اور 18 روپے سے زائد مہنگا ہوکر اوپن مارکیٹ میں 285 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔