معروف ریسلر  جان سینا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معروف ریسلر  جان سینا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک )  دنیا بھر میں مقبول   ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

جان سینا کیجانب سے یہ اعلان  ٹورنٹو میں ہونے والے  منی ان دی بینک نامی ریسلنگ یونٹ  میں کیا گیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ  2025 میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔

جان سینا نے بتایا کہ   ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا  تاہم لوگوں کی  محبت نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور  آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  2025 میں ریسل مینیا بطور ریسلر ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔ جا ن سینا نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس لکھا تھا کہ 'دی لاسٹ ٹائم از ناؤ'۔

اس موقع پر وہاں موجود فینز نے  تھینک یو جان سینا کے نعرے  بھی لگائے۔

واضح رہے کہ   جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے ۔وہ  اپنے کیرئیر کے دوران  16 بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں  جو   ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔اس کے علاوہ  انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

جان سینا نے 2006 میں اداکار کے طور پر اپنا کیرئیر فلم دی میرین سے شروع کیا۔اس کے بعد بھی وہ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں  فاسٹ اینڈ فیوریس 9، دی سوسائیڈ اسکواڈ اور ٹرین ورک قابل ذکر ہیں۔

Watch Live Public News