ویب ڈیسک: ریسلنگ کی دنیا میں پی اے سی (PAC) کے نام سے مشہور ریسلر بینجمن سیٹرلی کی موت کی وجہ برونکائیل دمہ قرار دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کک کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے بتایا کہ 40 سالہ ریسلر کی موت دمے کے باعث ہوئی، جو سانس کی نالیوں میں سوزش اور تنگی پیدا کرنے والی بیماری ہے۔
رپورٹس کے مطابق بینجمن سیٹرلی 27 ستمبر کو امریکی ریاست الینوائے میں ایک کرائے کی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا مشکوک نشان نہیں ملا تھا۔ حکام نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی تھیں، جن کے بعد موت کی وجہ برونکائیل دمہ بتائی گئی۔