این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا پوچھا؟ 5 صفحات پر مشتمل سوالنامہ سامنے آگیا

این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا پوچھا؟ 5 صفحات پر مشتمل سوالنامہ سامنے آگیا
کیپشن: این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے کیا پوچھا؟ 5 صفحات پر مشتمل سوالنامہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کی جانب سے کرکٹر محمد رضوان کو جاری کیا گیا پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامہ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سوالنامہ عدالت میں پیش کیا، جس میں رضوان سے گزشتہ 10 سال کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سوالنامے میں گزشتہ 5 سال کی آمدن، تنخواہ کے ذرائع، کرائے سے حاصل آمدن، بینک منافع، گھریلو و تعلیمی اخراجات اور وراثتی جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

محمد رضوان سے گزشتہ پانچ سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت، بین الاقوامی و اندرونِ ملک سفری ریکارڈ اور اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی سے قرض لینے کی صورت میں اس کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

آن لائن جوئے سے متعلق انکوائری
دوسری جانب محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا جاری کردہ نوٹس بھی سامنے آگیا ہے۔ نوٹس کے مطابق ایجنسی پاکستان کرکٹ میں آن لائن جوئے سے متعلق انکوائری کررہی ہے اور اس سلسلے میں رضوان کا بیان ریکارڈ کرنا مطلوب ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر رضوان مقررہ کارروائی کے لیے پیش نہ ہوئے تو اسے ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہونے کے طور پر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News