رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز کی فارنزک جانچ میں ابتدائی طور پر کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ازخود نوٹس کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا، جہاں ان کے موبائل فونز تحویل میں لے کر پیغامات اور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود مواد بھی تحقیقات کا حصہ ہے، جبکہ موبائل فونز کا مزید فارنزک تجزیہ اسلام آباد ہیڈکوارٹرز میں جاری ہے۔

فارنزک جانچ کے دوران ممکنہ مالی لین دین اور ٹرانزیکشنز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو بھجوائی جائے گی، جس کی روشنی میں بورڈ دونوں کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ امام الحق اور محمد رضوان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی، تاہم انہیں باقاعدہ سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News