پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا۔

عالیہ شہزاد تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما پولیس کو 9 مئی کو پیش آئے واقعات میں مطلوب تھیں۔

Watch Live Public News