حوثیوں کا برطانوی کارگو جہاز پر اٹیک،بحیرہ احمر میں ڈوب گیا

حوثیوں کا برطانوی کارگو جہاز پر اٹیک،بحیرہ احمر میں ڈوب گیا
کیپشن: British ship sunk
سورس: web disk

ویب ڈیسک:یمن میں حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک برطانوی مال بردار جہاز پر حملے کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی گروپ غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے حملے کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے بحیرۂ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے زمینی اور سمندری راستوں پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے دفاع میں 5 مقامات پر کامیاب نشانے داغے تھے۔

حوثی فوجی ترجمان یحیٰی ساری نے گذشتہ ماہ 19 فروری کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ کے روبیمار کارگو جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے اس کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، تاہم آپریشن کے دوران ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا جائے۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم Ambrey نے جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے کہ روبیمار ایک کارگو جہاز ہے جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے اور اسے لبنانی کمپنی چلاتی ہے۔

حوثیوں نے 19 نومبر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی اور فوجی بحری جہازوں پر کم از کم 57 حملے کیے ہیں اور حالیہ دنوں میں اس میں تیزی آئی ہے۔


 
 
 

Watch Live Public News