سینیٹ کی نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع

سینیٹ کی نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع
اسلام آباد: سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی آرڈینس سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ نیب ترمیمی آرڈینس وزیر قانون عرفان اسلم نے پیش کیا۔ سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈینس میں 120 دن کی توسیع کر دی ۔ نیب ترمیمی آرڈینس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کہ چکا ہے نیب آرڈینس غیر قانونی ہے، عدالت ہماری عزت کر رہی ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے کہا ہے کہ اہم قانونی معاملات سیلیکٹڈ بنچز کے سامنے رکھے جاتے تھے، چیف جسٹس نے سارا بنچ بٹھایا، قانون بنانا پارلیمان کا اختیار ہے، آئین نے قانون بنانے کا اختیار سپریم کورٹ کو نہیں دیا، آج سپریم کورٹ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔