ہانگ کانگ سکسز: ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں

ہانگ کانگ سکسز: ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں
کیپشن: ہانگ کانگ سکسز: ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں

ویب ڈیسک: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سے اچھی خبر آگئی۔ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست  دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق کوارٹرفائنل میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 17رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے  53 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 88رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے 2 وکٹیں لیں۔

Watch Live Public News