کراچی(پبلک نیوز) ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 40 پیسے مہنگا ہوگیا، ایک ہفتےمیں انٹربینک میں ڈالر169.08 روپے سےبڑھ کر 170.48 روپے پر بند ہوا.
رپورٹ کے مطابق انٹربینک کے بعد ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیز مہنگی ہوگئیں، ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے مہنگاہوگیا، ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے سے بڑھ کر 172.60 روپے کاہوگیا.
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگاہوکر 200.50 روپے کاہوگیا، ہفتے میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے کم ہوکر 234.50 روپے کاہوگیا، ہفتے میں امارتی درہم 1.10 روپے مہنگاہوکر 48.20 روپے پر کی بلند سطح پر پہنچ گیا. ہفتے میں سعودی ریال 45 پیسے مہنگاہوکر 45.90 روپے کا ہوگیا.