پنڈ دادن خان ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان پر وزیراعظم عمران خان بات کریں تو پوری دنیا ان کی بات سنتی ہے۔ پاکستان اپنے نئے ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ پنڈ دادن خان میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ناراض لوگوں کو واپسی کے راستے پر لا رہے ہیں۔ پاکستان میں فوجی جوانوں کی شہادتوں کی وجہ سے امن قائم ہوا۔ جو گروپ پاکستان کے آئین کی قدر کریں گے ان کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان جنم لے چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول کو خطے میں پیچیدگیوں کا علم نہیں ہے۔ افغانستان میں پاکستان کا کردار آپ سب کے سامنے ہے۔ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوئیں ہیں۔ پاکستان اپنے نئے ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان سے ناراض لوگوں کو واپس کے راستے پر لارہے ہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ 3 ہزار افراد پاکستان کے دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔ ن لیگ اور پی پی کی لیڈر شپ کو کہتا ہوں خدا کا خوف کریں۔ بچوں کے ہاتھوں میں لیڈرشپ نہ دیں۔ عمران خان نے کراچی شہر کو پاکستان کے دھارے میں شامل کیا۔