ویب ڈیسک: ہاکی فیڈریشن تنازعہ، سیکریٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی بیلف سیکرٹری اولمپئین رانا مجاہد کو گرفتار کرنے پی ایچ ایف کے دفتر پہنچ گیا۔ بیلف توہین عدالت کیس میں سیکرٹری پی ایچ ایف کو گرفتار کرنےپہنچا۔
عدالت نے سابق سیکرٹری حیدر حسین کی رٹ پر سیکرٹری رانا مجاہد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے پو لیس کو رانا مجاہد کو تین اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
تاہم عدالتی بیلف ہاکی فیڈریشن میں تالے لگنے کی وجہ سے واپس روانہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا مجاہد دفتر میں موجود نہیں تھے اس لئے گرفتاری نہیں ہوسکی۔ بیلف سیکرٹری پی ایچ ایف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلا گیا۔
وکیل حیدرحسین نے بتایا کہ اگر رانا مجاہد کل عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو عدالت میں بیلف رپورٹ درج کروائیں گے۔ عدالت سے پولیس کی مدد کے ساتھ تالے توڑنے کی درخواست کریں گے۔