کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت

کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: کرکٹر  بابر اعظم پر جنسی حراساں کرنے کے الزام کے کیس میں عدالت نے اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12دسمبرتک ملتوی کردی۔

 سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر  بابر اعظم پر جنسی حراساں کرنے کے الزام کے کیس کی سماعت جسٹس محمد وحید خان نے کی۔

جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا۔درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بریسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔

بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

عدالت نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔

 سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

Watch Live Public News