اورنج لائن منصوبہ: لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

اورنج لائن منصوبہ: لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی
لاہور (پبلک نیوز) اورنج لائن منصوبے کی تاخیر پر کنسٹریکشن کمپنی کا 1 ارب 98 کروڑ اضافی معاوضے کا مطالبہ، لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کا ثالثی سے تنازعہ کے حل کے فیصلے کے خلاف ایل ڈی کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس عابد حسین نے ایل ڈی اے اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے گیارہ تاریخی مقامات پر اورنج لائن کام 22 ماہ رکا رہا۔ کنسٹریکشن کمپنی نے نقصان کی مد میں 1 ارب 98 کروڑ زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ ایل ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، منصوبہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے رکا۔ جب کوئی تنازعہ ہی نہیں ہے تو معاملہ ثالثی کے زریعے حل کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ریکارڈ کے مطابق فریقین کے درمیان تنازعہ واضح ہے۔ یہ دیکھنا ثالث کا کام ہے کہ کمپنی کا زائد رقم کا مطالبہ قانون کے مطابق ہے یہ نہیں۔ صرف ایل ڈی اے کے نا ماننے سے تنازع سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔