کراچی ( پبلک نیوز) ایکسپورٹرز کے لئے بڑا فیصلہ، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی نے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کبیٹ کمیٹی ٹرانسپورٹ اینڈ لوجسٹک کا اجلاس وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں کے پی ٹٰی سے پورٹ چارجز میں کمی کے لیے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ذرائع کے مطابق ویٹ اور ڈرائی پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی سے پورٹ آمدنی میں 24 کروڑ روپے کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پورٹ قاسم نے گزشتہ سال 18 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع جاری کیا تھا۔