لاہور (پبلک نیوز) چینی اسکینڈل میں عدالت نے 10 اپریل تک جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لیتفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ٗ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ٗ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیٗ عدالت نے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے۔بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں اہل خانہ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی ٗ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی، جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ بناتا تھا، جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔یاد رہےکہ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور خاندان کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا ہے مزید برآں بنکنگ کورٹ سے بھی جعلی بنک اکائونٹ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت منظورکر لی گئی ٗ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 5 پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا