کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں پراسرار اشیاء کے گرنے کا واقعہ

کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں پراسرار اشیاء کے گرنے کا واقعہ

کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء سے زمین پر گڑھے پڑ گئے، قبروں کو بھی نقصان پہنچا۔

آسمان کی طرف سے گرنے والی ایک چیز سڑک پر گری، جس سے ایک فٹ کا گڑھا پڑا، دوسری پراسرار چیز قبرستان میں گرنے سے قبروں کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایک اور آہنی حصہ سائٹ کے علاقے میں اے جی ایس بیٹری کمپنی کے قریب گرا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ پراسرار آہنی اشیاء کسی ہیوی مشینری کے پرزے معلوم ہوتے ہیں۔

ادھر پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آہنی اشیاء سائٹ کے علاقے ہارون آباد کی سٹیل مل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گریں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آہنی اشیاء کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔