برطانیہ میں کورونا ویکسین سے7 افراد جاں بحق

برطانیہ میں کورونا ویکسین سے7 افراد جاں بحق
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا لگوانے کے بعد خون کے لوتھڑے بننے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ ویکسین لگوانے کے بعد 30 افراد میں خون جمنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔برطانوی طبی ادارےمیڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹر ایجنسی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد 30 افراد میں خون جمنے کی شکایات سامنے آئی تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد میں رکھا گیا تھا جن میں سے اب تک7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری طرف طبی ماہرین نے اس بات کی نفی کرتے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ویکسین کی وجہ سے خون جم رہا ہو ٗ اس طرح کے کیسز کورونا میں مبتلا ہونے والوں میں بھی دیکھے گئے ہیں ٗ اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھ نے کہا تھا کہ خون جمنے کے واقعات کا کورونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں اور اس کو لگانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Watch Live Public News