عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر
بانی ممبر تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب نامزد کر دیا گیا. وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےآج گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا تھا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کو بعض اہم شخصیات کی شکایت پر ہٹایا گیا۔ اتحادی جماعت کی طرف سے شکایت کی جا رہی تھی کہ تعاون نہیں کر رہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔