اسپیکر کی رولنگ حتمی ہے ، کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی

اسپیکر کی رولنگ حتمی ہے ، کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےجرات سے یہ فیصلہ کیا ، اسپیکرکی رولنگ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی ، اسپیکر کا اختیار اس ضمن میں لامحدود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ہماری حکومت جانے پر ان کے آنسو آرہے اور پی ٹی آئی سیلیبریٹ کر رہی ہے،اگر اتنے شیر کے بچے ہیں توآئیں الیکشن لڑیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم پاکستان کا ہے ۔ صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مارشل لاء کا کیوں خطرہ ہے ؟ سب کچھ آئین کے مطابق ہو رہاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔