پاکستان ریلوے  میں جعلی بھرتیوں کے  اسکینڈل کا انکشاف

پاکستان ریلوے  میں جعلی بھرتیوں کے  اسکینڈل کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاکستان ریلوے  میں جعلی بھرتیوں کے   اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ  سادہ لوح افراد کو ریلوے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا۔  مذکورہ افراد سے لاہور ریلوے اسٹیشن،ڈیزل شیڈ اور دیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں بھی کرائی گئیں۔

ذرائع  کے مطابق  بھرتیوں کے بوگس لیٹر جاری کر کے  لاکھوں روپے کی رقم بٹوری گئی۔  ریلوے پولیس لاہور نے ملزمان ارسلان،افتخار احمد اسٹیشن ماسٹر کلرک اور پلیٹ فارم انسپکٹر عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان لاکھوں روپے کی رقم لے کے رفو چکر ہو گئے۔  اسٹیشن ماسٹر کلرک لاہور ریلوے اسٹیشن افتخار احمد کے کمرے میں پیسوں کا لیں دین ہوتا رہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔  ملزم ارسلان  پرائیویٹ شہری ہے اور اسٹیشن ماسٹر کلرک افتخار احمد کا دوست ہے ۔

ذرائع کے مطابق   ایک ماہ  فرضی ڈیوٹیاں کرنے کے بعد تنخواہیں مانگنے پر فراڈ کا انکشاف ہوا ۔ متاثرہ افراد کی جانب سے درخواست ملنے پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Watch Live Public News