(ویب ڈیسک ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی مسلح افواج کےڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزپہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےروسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ، ملاقات کےدوران فریقین نےدوطرفہ دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہار کیا گیا اس کے علاوہ علاقائی امن واستحکام کےفروغ اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نےمسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ کرنل جنرل سرگئی یورووچ اسٹراکوف نےدہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کااعتراف بھی کیا۔