(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 25 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
10 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے مختلف بنکنگ کورٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔ 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے مختلف اضلاع کی سنٹرل عدالتوں میں بطور سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے، 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے لاہور اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں تعینات کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بطور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے:
قیصر نزیر بٹ کو جج نیب کورٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے، محمد اکمل خان کو جج نیب کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا، جلیل احمد کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل ملتان تعینات کردیا گیا ، گلزار احمد خالد کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل ٹو گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا، عبدالرحمن محمد عارف کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
بینکنگ کورٹ ججز کے تقرروتبادلے :
عتیق الرحمن کو جج بینکنگ کورٹ سرگودھا تعینات کردیا گیا،ملک شبیر احمد کو جج بینکنگ کورٹ 2 لاہور تعینات کردیا گیا، منصف خان کو جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ تعینات کردیا گیا، محمد اعجاز بٹ کو جج بینکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا، راجہ قمر الزمان کو جج بینکنگ کورٹ فیصل آباد تعینات کردیا گیاِ، نعیم احمد کو جج بینکنگ کورٹ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔
محمد کلیم خان کو جج بینکنگ کورٹ ون لاہور تعینات کردیا گیا ،محمد اکرم شیخ کو جج بینکنگ کورٹ 4 لاہور تعینات کردیا گیا،سید نوید رضا بخاری کو جج بینکنگ کورٹ 7 لاہور تعینات کردیا گیا،محمد شریف کو جج بینکنگ کورٹ 2 گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔
25 سول ججز کے تقرر و تبادلے:
لاہور سے نبیلہ عامر اور محمد عامر کا بھکر تبادلہ کردیا گیا ۔ سول جج محمد عمران کا لاہور سے رحیم یار خان تبادلہ کردیا گیا۔سول جج عدنان احمد اوکاڑہ کا شاہ کوٹ تبادلہ کردیا گیا، سول جج محمد نعمان کا وہاڑی سے لاہور سے تبادلہ کردیا گیا ، سول جج نعمان احمد کا پتوکی سے اوکاڑہ تبادلہ کردیا گیا۔